اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اورآئل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں چند ہی دنوں میں چوتھی مرتبہ بڑا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اورآئل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ۔ ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق درجہ دوم آئل کی 12پیک کی پیٹی مزید 112روپے اضافے سی6400روپے جبکہ درجہ دوم گھی کی 12پیک کی پیٹی 106روپے اضافے سی6250روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔
ہول سیل میں آئل کی فی لیٹر قیمت 9روپے33پیسے اضافے سے 533روپے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 8.83روپے اضافے سے 521روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق پرچون سطح پر دکاندار مختلف قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔درجہ دوم فی لیٹر آئل کی کم سے کم قیمت550روپے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت540روپے تک وصول کی جارہی ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 55 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
میڈیا کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوا ہے، جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں بڑھائے جانے سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر درجہ اول کا گھی اور آئل 54 روپے، درجہ دوم اور سوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ سے تھوک ،پرچون سطح پر آئل او ر گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔