پاکستان تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے یکساں میرٹ کا نظام قائم کرے، آئی ایم ایف کا ایک اورمطالبہ

پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنل ٹریٹ کرے، آئی ایم ایف وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری

 پاکستان سے تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے یکساں میرٹ کا نظام قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا، پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنل ٹریٹ کرے،آئی ایم ایف مشن کا سپیشل اکنامک زونز پر ورک آوٹ کرنے کا مطالبہ،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ،آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کیساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے، خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسسز فراہم کی جائیں۔

آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کے دوران مشن نے ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ اورگردشی قرضہ پرتحفظات کا اظہار کیا ۔

یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر مذاکرات ہوئے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ، گردشی قرض پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن کو طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وفد کے ساتھ نیشنل فسکل پیکٹ، توانائی شعبے کا گردشی قرض اور فنانشل سیکٹرز پر بھی عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ریٹیلرز اسکیم، ایس او ایز میں ریفارمز بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کیساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے۔

خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسز فراہم کی جائیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن 15 نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا جبکہ سپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کو ایک روز بعد اہم رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا ئی تھی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لئے گئے اور پروگرام پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیاگیاتھا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا روز تھا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاتھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کرلئے گئے تھے اور پروگرام پر مکمل عمل درآمد کا عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے دوران 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جبکہ معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد کو ملکی مجموعی معاشی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں