ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ اور نجی کلب ’مار اے لاگو‘ طاقت کا نیا مرکز بن چکا ہے

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے بعد فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ اور نجی کلب ’مار اے لاگو‘ طاقت کا نیا مرکز بن چکا ہے جسے ’سرمائی وائٹ ہاؤس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی فتح کے بعد نئی انتظامیہ کا حصہ بننے کے خواہش مندوں سمیت امریکہ کی بااثر شخصیات اس مقام پر نظر آ رہی ہیں، جہاں بند دروازوں کے پیچھے نو منتخب صدر اپنی نئی کابینہ چننے کے مرحلے میں ہیں۔

اس جگہ پر دو سال قبل امریکی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا تھا اور جوہری ہتھیاروں، جاسوس سیٹلائیٹ سے متعلق حساس نوعیت کی خفیہ دستاویزات ایک باتھ روم سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر اب یہی مقام طاقت کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روبوٹ کتے اور کشتیوں میں گشت کرتے مسلح محافظ یہاں چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں