سونے کے نرخ کمی کے بعد 2 لاکھ 70 ہزار500 روپے ہوگئے، 10 گرام سونے کی قیمت بھی دو روز میں 7 ہزار 155 روپے گرگئی ہے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح آج دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2لاکھ 31 ہزار911 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 77 ہزار500 روپے ہوگئی تھی اور دس گرام سونا 1155 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار911 روپے کا ہوگیا تھا
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔نجی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں حکومت نے 792 ارب روپے قرض کم کیا۔ماہ ستمبر 2024ء تک حکومت کا قرضہ 69570 ارب روپے رہا، رواں سال حکومتکے مقامی قرض میں 803 ارب روپے کی کمی ہوئی اور قرض 47536 ارب روپے رہا۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں حکومتی قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 65.70 فیصد رہا، جون 2018 کے بعد حکومتی اورجی ڈی پی تناسب کم ترین سطح پرہے۔ اسی طرح نیشنل بینک آف پاکستان نے جاری کیلنڈر سال کی پہلی ششماہی میں 833 ملین روپے کا خالص منافع ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 97 فیصد کمی کی نمائندگی کرتا ہے ویلتھ پاک کے مطابق بینک نے 1.5 ارب روپے کا ٹیکس سے پہلے کا منافع درج کیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 49 ارب روپے تھا جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 12.71 روپے سے گھٹ کر 0.28 روپے رہ گئی۔