گھی کی قیمت میں بھی 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 55 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوا ہے، جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ پائیدار اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے جس کے تحت سبزیوں بالخصوص ٹماٹر اور پیاز کی میکانائزڈ فارمنگ کا پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے جس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیو ں کی میکانائز فارمنگ کے لئے پلانٹر،پرونرز، سپرئیر اور دیگر زرعی آلات پر 70فیصد سبسڈی دی جائے گی – کاشتکار کو صرف 30 فیصد ادا کرنا ہوں گے اسی طرح ویلیو ایڈیشن کے لئے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز خریدنے پر بھی حکومت پنجاب 70 فیصد سبسڈی دے گی- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر زیر کاشت رقبے اورپیداوار میں اضافے کے لئے لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع کو پیازجبکہ ٹماٹر کے لئے خوشاب،شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ 6 اضلاع میں 25 ایکڑ تک اراضی مالکان کے فارمر انٹر پرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فارمر گروپس کو خصوصی طورپر فارمرز فیلڈ سکول میں جدید طریقہ زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی – وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق فارمرز گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار وں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے- پنجاب میں پہلی مرتبہ سبزیوں کی کاشت کے لئے باقاعدہ طورپر منظم او رمربوط پراجیکٹ شروع کئے کئے جا رہے ہیں – میکانائزڈ اور گروپ فارمنگ سے نہ صرف سبزیو ں کی پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ٹماٹراورپیاز عام آدمی کی روز مرہ کی ضرورت ہے -ٹماٹر اورپیاز مہنگے بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔