آسٹریا میں ہزاروں ملازمتیں آپ کی منتظر، ورک پرمٹ کیلئے کیسے اپلائی کریں؟

ہیلتھ کیئر، انجینیرنگ، ڈرائیونگ، اکاؤنٹنگ اور دوسرے بہت سے شعبوں میں پُرکشش تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

یورپ کے ملک آسٹریا کو 110 شعبوں میں تجربہ کار ہنرمندروں کی ضرورت ہے۔ افرادی قوت کی کمی کے باعث آسٹریا جیسے ممالک ویزا پروسیس آسان رکھتے ہیں تاکہ جلد از جلد معاملات کو اپنے حق میں کیا جاسکے۔

آسٹریا کی حکومت نے زیادہ سے زیادہ معیاری اور متنوع افرادی قوت حاصل کرنے کے لیے شعبے بھی بڑھائے ہیں اور ویزا کا عمل بھی آسان بنایا ہے۔

دنیا بھر کے ہنر مندوں اور محنت کشوں کے لیے آسٹریا میں کام کرنے اور معیاری زندگی بسر کرنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ آسٹریا پُرکشش تنخواہوں کی پیش کش کر رہا ہے۔

آسٹرین وزیرِمحنت مارٹن کوچر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 13500 آسٹریا میں ہنرمند محنت کشوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ویزا درخواستوں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت آسٹریا میں ہیلتھ کیئر، ٹرانسپورٹ، انجینیرنگ، تعلیم اور خدمات و تخلیق کے شعبے میں غیر معمولی مواقع موجود ہیں۔

آسٹریا کو مشینسٹ، کاسٹ اکاؤنٹنٹس، ٹیکنیشینز، گریجویٹ نرسز، میٹل ٹرنرز، بلیک ٹاپرز، گریجویٹ میکینیکل انجینیرز، ڈیٹا پروسیسنگ انجینیرز، الیکٹریکل انسٹالرز، الیکٹریکل فِٹرز، ویلڈرز، فزیشینز، ٹرین ڈرائیورز، آپتھیلمک آپٹیشینز اور دیگر بہت سے ہنرمندوں کی ضرورت ہے۔ ویزا اور ورک پرمٹ کے لیے درخواستیں آسٹریا کے سفارت خانے کے ذریعے دی جاسکتی ہیں۔ ورک پرمٹ کے لیے 6 ماہ کے ویزے پر قیام لازم ہے۔

آسٹریا میں انجینیرز کو سالانہ 50 ہزار تا 70 یورو تنخواہ ملتی ہے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کو سالانہ 40 تا 60 ہزار یورو، بس اور ٹرین ڈرائیورز کو سالانہ 35 ہزار تا 50 ہزار یورو، کاسمیٹیشینز اور ہیئر ڈریسرز کو سالانہ 25 ہزار تا 35 ہزار یورو اور شیفز کو سالانہ 30 ہزار تا 45 ہزار یورہ تنخواہ ملتی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں