حالیہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے بہت بڑا ہے۔
سابق وزیر اعطم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جھوٹ سے شروع ہوتا ہے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی پہلی ترجیح سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے جبکہ عمران خان کو جلسوں کا جنون ہے۔
ملتان بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے بہت بڑا ہے- لوگوں کی عمارتیں گر گئیں، ادویات اور مویشی ختم ہو گئے انکی مدد کے لیے پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آتی ہماری کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے جبکہ عمران خان کو جلسوں کا جنون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں عمران خان کا بیانیہ جھوٹ سے شروع ہوتا ہے کہتے ہیں امریکہ نے خط لکھا جبکہ امریکہ اس بات میں دلچسپی ہی نہیں رکھتا کہ کب عمران خان کیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے استعفے دے کر بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تاکہ افرا تفری مچے، عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے اور جیت کر پھر استعفے دینے کا کہ کر سڑکوں پر رہنا چاہتے ہیں۔