پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
اسلام آباد خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد انتظامیہ نے سائرن بجائے اوت ڈیم کے اسپل ویز کھول دئے۔انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیم سے 6 ہزار 6سو کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا اور دن 12 بجے تک خانپور روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ترناوہ کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک بند رہے گی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔جب کہ آبی ماہرین کے مطابق سکھر اور کوٹری بیراج پر اگلے آٹھ روز اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔کابل اورسندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا تونسہ بیراج سے ہوتا ہوا گدو بیراج کی طرف رواں دواں ہے۔
آبی ماہرین کے مطابق اس وقت پانی کا بہائو 5 لاکھ 19 ہزار کیوسک ہوگیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ ریلا تونسہ بیراج سے 6 لاکھ کیوسک پلس ہوکر گدو کی طرف رواں دواں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سکھر اور کوٹری بیراج اگلے 8 روز اونچے درجے کے سیلاب کی زد میں رہیں گے۔ماہرین کے مطابق کابل اور سندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا گدو بیراج پر پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور آئندہ 8 روز تک سکھر اور کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔بتایا گیا ہے کہ ) کوٹری بیراج پرپانی بڑھنے لگا، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے شہر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی۔
ڈی سی ٹھٹھہ کے اعلامیے کے مطابق کچے کے علاقے میں دوبارہ ممکنہ سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ گیجنگ اسٹیشن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کا بہائو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔سیلاب کی پیش گوئی کے بعد ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔