ڈونلڈ ٹرمپ کا مشی گن کے مسلمان اکثریتی شہر ڈیئربورن کا دورہ

شہر میں چار لاکھ عرب امریکی آباد ہیں‘کاملا ہیرس متوقع طور پر اتوار کے روز اہم سوئنگ ریاست کا دورہ کریں گی.رپورٹ

صدارتی انتخابات سے پہلے امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے عرب اور مسلم امریکیوں تک اپنی رسائی کو بڑھا یا ہے خاص طور پر سخت مقابلے کی ریاست مشی گن میں لیکن ان کے ریپبلکن حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گروپ کے ساتھ حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ غزہ جنگ کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر ناراض ووٹروں کا ایک بڑا حصہ ہے.

ٹرمپ نے مشی گن کے علاقے ڈیئربورن میں ایک حلال کیفے کا دورہ کیاہے یہاں تقریباً چار لاکھ عرب امریکی آباد ہیں ان میں سے بہت سے لوگوں نے بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے حمایت پر ہیرس کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے ٹرمپ کا دورہ عرب اور مسلم کمیونٹی تک ان کی رسائی کا تسلسل ہے جس نے انہیں مشی گن کے دو قریبی شہروں کے راہنماﺅں کی جانب سے اہم توثیق دلوائی ہے یہ شہر چھوٹے ہونے کے باوجود علامتی اہمیت کے حامل ہیں ڈیئربورن ہائٹس کے پہلے مسلمان اور عرب امریکی میئر بل بازی اورہمٹرامک کے یمنی نژاد امریکی میئر عامر غالب نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کی ہے ہمٹرامک واحد امریکی شہر ہے جس کی تمام سٹی کونسل مسلمان ہے.

عامر غالب نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ میری ملاقات مثبت رہی اور ہمیں امید ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو بدل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جنگیں نہیں چاہتے اور وہ ہمارے خدشات کو سنیں گے ہیمٹرامک سٹی کونسل کے چھ ارکان میں سے تین نے غالب کی اور باقی ارکان نے ہیرس کی توثیق کی ہے یہ ایک ایسی تقسیم ہے جو امیدواروں کے بارے میں کمیونٹی کے منقسم خیالات کی عکاسی کرتی ہے.

کونسل کے رکن محمد السومری نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہیرس نے کئی بار اس سوال کا جواب دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ کام کریں گی وہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں گی انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ پر یقین نہیں کرتا اور مجھے ان پر بھروسہ نہیں ہے سابق صدر اس گروپ کو بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں گزشتہ ہفتے ڈیئربورن سے تقریباً آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع ڈیٹرائٹ کے مضافاتی علاقے نووی میں ایک ریلی میں انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عرب ووٹر مشرق وسطیٰ میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ اور امن کی واپسی چاہتے ہیں وہ بس یہی چاہتے ہیں.

ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہمٹرامک کی جامع مسجد کے امام بلال الظواہری بھی تھے جنہیں ان کی مہم نے مشی گن کی مسلم کمیونٹی کے ممتاز رہنما کے طور پر بیان کیا الظواہری نے کہا کہ ہم بحیثیت مسلمان صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ جنگ کا نہیں امن کا وعدہ کرتے ہیں یہ ٹرمپ کے اس بیان کے باوجود ہے کہ وہ حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو مزید چھوٹ دیں گے.

انہوںوزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک حالیہ کال میں کہا کہ آپ کو جو کرنا ہے وہ کریںادھرڈیمو کریٹک امیدوار اورنائب صدر کملا ہیرس عرب اور مسلمان کمیونٹی کے تناﺅ کو کم کرنے کے لیے معاونوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں تاہم ٹرمپ کا دورہ کسی بھی امیدوار کااڈیئربورن کا پہلا دورہ تھا اس سال کے شروع میں کاملاہیرس نے شہر کے ڈیموکریٹک مئیر عبداللہ حمود سے ملاقات کی تھی تاہم ان کی بات چیت ڈیئربورن سے باہر ہوئی تھی.

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کیلئے اتوار کو مشی گن جا رہی ہیں جہاں ڈیٹرائٹ کے ایک سیاہ فام چرچ میں شرکت کے ساتھ تقریر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اس کے بعد وہ سیاہ فام ووٹروں کے ساتھ انگیجمنٹ کے لیے دیگر کئی مقامات پر جائیںگی کاملا ہیرس متوقع طور پر مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک ریلی کا انعقاد کریں گی ڈیموکریٹس کالج کیمپسوں پر توجہ مبذول کر رہے ہیں جس کا مقصد نوجوان ووٹروں پرکام کرنا ہے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں