یو اے ای ویزا ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھا کر بھارتی خاتون 22 سال بعد وطن واپس روانہ، 7 لاکھ 30 ہزار درہم کا جرمانہ معاف

بھارت پہنچنے پر بچوں سے ملاقات کے جذباتی مناظر، ایدارتنا کماری متحدہ عرب امارات کی ویزہ ایمنسٹی سکیم میں سب سے زیادہ جرمانہ معاف کروانے والی خاتون بن گئیں

متحدہ عرب امارات میں 22سالوں سے غیر قانونی رہائش پذیر بھارتی خاتون کا حکام نے 7لاکھ 30ہزار درہم کا جرمانہ معاف کر دیا جس کے بعد بھارتی خاتون متحدہ عرب امارات کی ویزہ ایمنسٹی سکیم میں سب سے زیادہ جرمانہ معاف کروانے والی خاتون بن گئیں، جرمانہ معاف ہونے کے بعد بھارتی خاتون واپس اپنے وطن روانہ ہوگئیں۔بتایا گیا ہے کہ 72سال بھارتی خاتون ایدا رتنا کماری متحدہ عرب امارات میں 22سال تک گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی رہی تھیں ۔ دو روز قبل رتنا کماری یو اے ای سے اپنے وطن ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے پوتے پوتیوں سے ملاقات کی۔ بھارتی خاتون رتنا کماری یو اے ای ویزہ ایمنسٹی سکیم حاصل کرنے والی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہوں نے یو اے ای میں اپنی غیر قانونی رہائش کو قانونی حیثیت میںتبدیل کرنے کیلئے دو ماہ کی رعایتی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔اپنے وطن روانہ ہونے سے بھارتی خاتون رتنا کماری نے گلف نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مادری زبان میں بتایا کہ انہوں نے کس طرح اس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں یہاں آئی تو میرے بچے چھوٹے تھے۔ اب وہ سب بڑے اور شادی شدہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے بھی بچے ہو گئے ہیں ۔ میں22سال بعد پہلی بار اپنے پوتے سے ملنے جا رہی ہوں۔رتنا کماری کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار 1996 میں ابوظہبی کے ویزے کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچی تھی۔میں پہلے پانچ سالوں میں دو بار گھر گئی تھی۔ اس کے بعد میں کبھی اپنے وطن نہیں گئی تھی۔ گفتگو کے دوران بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے اور اس کے پاس اپنے تین بچوں یعنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پرورش کیلئے متحدہ عرب امارات میں رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ وہ دبئی چلی گئی اور کئی گھرانوں میں پارٹ ٹائم کام کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔اماراتی امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کیلئے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی تھی۔ ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پرکشش آفر کی تھی کہ وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی بلکہ وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے گئے تھے جہاں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئی تھیں تاکہ افرادکو قانونی طور پر رہائشی حیثیت دلوانے کا عمل آسان بنایا جاسکے۔
Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں