Live Updates ملک میں سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 14.45 فیصد تک پہنچ گئی

حالیہ ہفتے میں ایل پی جی، لکڑی، تازہ دودھ ، دہی، بیف سمیت12 اشیاء مہنگی ہوگئیں، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ

ملک میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، جس کے باعث سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 14.45 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے

رواں ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول بریڈ سیگریٹس اور کوکنگ آئل سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انڈے فی درجن 10 روپے 47 پیسے, لہسن فی کلو 17 روپے 56 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے 68 پیسے بڑھ گئی

جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ ، دہی، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں

اسی طرح ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے 43 پیسے، چکن فی کلو 45 روپے 86 پیسے سستی ہوگئیں۔ چینی، پیاز، گڑ، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 94 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 55 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 28 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 905 روپے 44 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں