ایل پی جی 2 روپے 88 پیسےفی کلو مہنگی کردی گئی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے سے 2 ہزار 999روہے 47 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ،یاد رہے اکتوبر کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں