ملکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے تک بہتری،ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاریملکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے تک بہتری،ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال کے 3 ماہ میں ترسیلات زر میں 38.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

تین ماہ میں برآمدات 7.8 فیصد اور درآمدات میں 15.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بیرونی سرمایہ کاری میں پہلے تین ماہ میں 48.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مجموعی مالی ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مرکزی بینک کے مالی ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،روپے کی قدر میں بھی 3 روپے تک بہتری آئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں