گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوی ہے، جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2739 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔