گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو پانچ سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی
اسلام آباد, پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گجرات آمد سے قبل 5 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گجرات سروس موڑ کی سڑک صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے شہر گجرات میں جلسہ کیا گیا جس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی۔
گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو پانچ سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی۔
جب کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گجرات کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی-عمران خان نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کو تاریخ ساز جلسے پر خراج تحسین پیش کیا اور جلسے کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا- جلسے کے لئے گجرات میں جشن کا سماں تھا- ظہور الہی سٹیڈیم کے باہر شہریوں کے لئے مفت حلوہ پوری ، نان چنے کا اہتمام کیا گیا- شہریوں کی بڑی تعداد نے فری ناشتہ کیا اور دوپہر کا کھانا کھایا، ایک محتاط اندازے کے مطابق ظہور الٰہی سٹیڈ یم کے اندر اور باہر تقریبا 2 لاکھ سے زائدافراد موجود تھی- جلسہ گاہ مقررہ وقت سے قبل ہی کھچا کھچ بھر گئی- لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سڑکوں پر لگائی گئی بڑی سکرینوں پر جلسے کی کارروائی دیکھی- عمران خان ، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کنجا ہ ہاؤس سے ظہور الٰہی سٹیڈیم کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں سڑک کے دونوں اطراف شہریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور گاڑیوں پر پھول نچھاور کئی- پوری جلسہ گاہ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی-