حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی‘ حزب اللہ کا ڈرون حملہ سب سے زیادہ خونریز کارروائی ہے‘ڈرون فضائی دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب رہا. اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ
اسرائیل افواج نے کہا ہے کہ حیفہ میں فوجی اڈے پر ہونے والے میزائل اورڈرون حملے میں چار فوجی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ عرب نشریاتی ادارے کا کہنا ہے ہلاکتو ں کی تعداد آئی ڈی ایف کی جانب سے ظاہرکی جانے والی ہلاکتوں سے کہیں زیاہ ہے یہ حملہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گاﺅں کے قریب حیفہ کے جنوب میں 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے بنیامینا میں قائم اسرائیلی فوجی اڈے پر کیا گیا ہے حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے.
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ٹھکانے پر میزائل اور ڈورن حملے میں4اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ60 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زخمیوں میں آٹھ کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے” شدیدزخمی “کے الفاظ ہلاکتوں کو چھپانے کے لیے کیئے جاتے ہیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمال میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے گاﺅں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ڈورن سے نشانہ بنایا تھا اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کا ائیرڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا ڈرون کا نشانہ ایک فوجی بیس تھی جسے کامیابی کے ساتھ بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل سے نشانہ بنایا اور بعد میں دھماکے سے تباہ ہو گیا.
ائیلی جریدے” یسرائیل الیوم“ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ڈرون کی ہدف کی جانب پرواز کے وقت وارننگ سائرن کا نظام بھی معطل ہونے کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ حزب اللہ کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون طیارے سے کیے جانے والا حملہ اب تک کے سب سے زیادہ خونریز کارروائی سمجھتی جاتی ہے. ریڈیو کے مطابق حزب اللہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب رہا کیونکہ پہلے تنظیم نے میزائل کی ایک کھیپ یکبارگی کے ساتھ فائر کی جس سے ائیر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا اس ناکامی کی وجہ سے ڈرون طیارے کی نشاندہی ممکن نہیں ہو سکی اور وہ اپنے ہدف کو پوری یکسوئی اور کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا.
دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ حملے کے بعد زخمیوں کو فوجی بیس سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر طلب کیے گئے جبکہ پچاس ایمبولینس گاڑیاں بھی جائے حادثہ کی سمت جاتی دیکھی گئیںاسرائیلی براڈکاسٹ اتھارٹی کے مطابق فوج جنوبی حیفا کے علاقے بنیامینا کے قریب کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ڈرون طیارے کے میزائل حملے کے بعد کریش ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے.
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ڈرون کی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی چھاﺅنی میں پیدا ہونے والی صورتحال اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کے ریسکیو کی کارروائی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس نے تل ابیب اور حیفہ کے درمیان واقع علاقے میں اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) گولانی بریگیڈ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے حزب اللہ کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کو جنوبی لبنان اور بیروت میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا.