عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر واضح کمی دیکھی گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا۔