غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر سیف علی کا کہنا ہے کہ بارش و سیلاب کے بعد ریسکیو کا عمل ختم ہوچکا ہے اب بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے، وفاقی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع کے پچیس ارب ہضم کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے متاثرہ اضللاع میں بے گھر ہونے والوں کے کے لئے قائم کیمپس ختم کئے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت متاثریں کی بحالی کے لئے اڑھائی ارب روپے جاری کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی کاغان میں متعلقہ ادارے نالوں اور سٹرک کنارے تعمیرات روکنے میں ناکام رہے، غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر متاثرہ شخص کو اس کے تباہ شدہ گھر و مویشیوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔