لبنانی فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں کیونکہ اسرائیل جاسوسوں کی بھرتی شروع کرچکا ہے۔
لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان اور دیگر علاقوں میں زمینی فوجی کارروائیوں میں ناکامی کے بعد اب اسرائیل نے ایجنٹ بھرتی کرنے ک فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مہم بھی شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹر میں لبنانی فوج نے بتایا ہے کہ دشمن اب سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے والے ویڈیو کلپس، لنکس اور ایپس کے ذریعے مواد جمع کرانا چاہتا ہے۔
لبنانی شہریوں کو جاسوسی اور معلومات جمع کرانے لیے مختلف ویب سائٹس کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
لبنانی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے منصوبوں سے قوم اور معاشرے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں اس لیے غیر معمولی احتیاط برتی جائے۔