سونے کی عالمی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 2660 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے
سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 1543 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی۔
سونے کی عالمی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 2660 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔