بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

ے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کرے گا، ترجمان بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے اور 15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔پاکستان کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرمین شپ ہے اور اس حیثیت میں رواں ماہ دو روزہ ایس سی او سربراہان حکومتوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد میں سربراہی اجلاس سے قبل وزارتی اجلاس اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان مالی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ مرکوز کرنے والے سینئر عہدیداروں کے اجلاس کے کئی دور ہوں گے۔بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دئیے تھے۔پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاتھا نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانے کا امکان تھا۔قبل ازیںترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا تھا تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں