فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد کی گئیں چیزوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔
بر آمد شدہ دستاویزات میں 18 دستاویزات ٹاپ سیکرٹ، 53 سیکرٹ اور 31 کانفیڈنشل کے لیبل کے ساتھ تھیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔
فلوریڈ اکی عدالت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خفیہ دستاویزات ضائع یا گم ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چھاپے کےدوران تجوری توڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔