ایران نے اسرائیل کو سمجھنے میں غلطی کی ہے‘اسرائیل اپنا دفاع اور جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.نیتن یاہو
اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ مشرق وسطیٰ میں طاقتور حملہ کرے گی ایرانی میزائل حملے کے بعد ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آج رات ایک سنگین اقدام کیا اور مشرق وسطیٰ کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے اور جوابی حملہ آج رات کے واقعے کے نتائج ہوں گے.
ادھراسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی. ایران کی جانب سے اسرائیل پر کروز میزائل حملے کے بعد اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کو سمجھنے میں غلطی کی ہے وہ نہیں جانتے کہ اسرائیل اپنا دفاع اور جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ جو غلطی ایران نے کی اس کے نتائج کے بارے میں بہت جلد اسے اندازہ ہو جائے گا ہم اپنے اصولوں پر قائم ہیں اور بس اتنا واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر جوابی حملہ کریں گے.