شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں سرکاری نشریاتی ادارے کی ایک نیوزکاسٹرسمیت3افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ہیں شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ دمشق اور اس کے اطراف پر اسرائیلی بمباری کے دوران ادارے کی ایک نیوزکاسٹر جاں بحق ہو گئی ہے شام میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے خلاف غدار اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں نیوزکاسٹر صفاءاحمد شہید ہو گئی ہیں.
شامی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ شامی فضائی دفاع نے دمشق کے آس پاس میں دشمن کے اہداف کو لگاتار تین بار نشانہ بنایا رپورٹ میں کہا گیا کہ ہماری فضائی دفاعی افواج نے دمشق کے آس پاس کے دشمنوں کے اہداف کا جواب دیا یہ جوابی کارروائی اسی فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے کی گئی جو عام طور پر شامی علاقوں کو اسرائیلی حملوں کے وقت استعمال کی جاتی ہے.
حملوں کے تناظر میں لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے عرب نشریاتی ادارے کو بتایا کہ دمشق پر حملہ میں ایک ٹارگٹ کلنگ کارروائی تھی آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ حملے کا نشانہ دمشق کے المزہ محلے میں ایک رہائشی عمارت تھی شامی آبزرویٹری نے کہا کہ دمشق کو دو بارحملوں کا نشانہ بنایا گیا شام کے دارالحکومت کے جنوب مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں.
پیر کے روزبھی رات کے اندھیرے میں دمشق کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں سیریئن آبزرویٹری نے کہا کہ شامی فضائی دفاع دمشق میں ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا قبل ازیں ایک اسرائیلی ڈرون نے زور دار دھماکے میں میزائلوں سے دمشق کے دیہی علاقوں میں یعفور شہر کے قریب فورتھ ڈویژن کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا. فورتھ ڈویژن کی سربراہی شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی میجر جنرل ماہر الاسد کر رہے ہیں جو شام میں ایرانی ونگ کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور لبنانی حزب اللہ کے قریب ہیں سیریئن آبزرویٹری نے انکشاف کیا ہے کہ ماہر الاسد کو انتباہی پیغامات پہنچے ہیں کہ اگر اس نے لبنان کو ہتھیار منتقل کیے تو وہ اسرائیل کے لیے نشانہ بنیں گے ذرائع نے یعفور میں ماہر الاسد کے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی کیونکہ وہ حملے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے.