مبلغ اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا

معروف مبلغ اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے،نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا،ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان میں قیام کے دوران جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامی بصیرت اعتماد اور یقین کو فروغ دیتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کئے جائیں گے۔سوشل میں ویب سائٹ پر آفیشل اکاونٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی جبکہ 12-13 اکتوبر کو لاہور اور اسی طرح 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے آنے سے قاصر تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں