بھارتی نژاد نارویجن شہری لبنان میں اسرائیلی پیجر حملوں میں ایک سہولت کار کے طور پر موجود رہا ہے۔ ناروے پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی سطح سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ مگر وہ اپنے بچا کے لیے امریکہ پہنچ چکا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر بارود بھرے پیجر لبنانی گروپ کو فروخت کرنے میں اس بھارتی نژاد شہری کا کردار تھا۔
جس نے مبینہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارودی پیجر کی لبنان ترسیل میں اسرائیل کے لیے سہولتکاری کی۔واضح رہے اس سے قبل بھارتی نیوی کے سابق آٹھ افسروں کو پچھلے مہینوں کے دوران قطر میں بھی ایک کمپنی میں کام کے ‘کور’ میں جاسوسی اور سہولت کاری کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی۔