مارک زکربرگ 200 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے کم عمر ترین شخصیت بن گئے

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ پہلی بار دنیا میں 200 ارب ڈالرز کمانے والے افراد کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس وقت دنیا میں 4 افراد 200 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک ہیں جن میں مارک زکربرگ کے ساتھ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک، ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور فرانس کے برنارڈ آرنلٹ شامل ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو اس وقت 202 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

مارک زکربرگ 200 ارب ڈالرز کمانے والے اب تک کے سب سے کم عمر فرد ہیں۔جیف بیزوز 214 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ ایلون مسک 268 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

برنارڈ آرنلٹ 201 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔

مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں