امید ہے آئی ایم ایف کل 7ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا،محمد اورنگزیب

عالمی مالیاتی فنڈ کی بورڈ میٹنگ کل ہوگی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے،وفاقی وزیر خزانہ کا تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کل 7ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا،عالمی مالیاتی فنڈ کی بورڈ میٹنگ کل ہوگی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے،لاہور میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میٹنگ کل ہوگی۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا اور اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے7 ارب ڈالرز کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی تھی اور عالمی مالیاتی ادارے کے ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے اگلے قرض پروگرام کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کر لیا گیا تھا جس میں پروگرام کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ظاہر کیاگیاتھا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی 2024 میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا۔ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھاکہ پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی تھیں اور آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ای ایف ایف انتظام، 2023 کے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی انتظام کے کامیاب نفاذ کے بعد ممکن ہوا تھا۔ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی اور ملک کے بین الاقوامی ذخائر میں نمایاں اضافے سمیت مستقل پالیسی سازی نے ملک کے معاشی استحکام کو سہارا دیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں