اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

غزہ پر ایک سال سے جاری بربریت اور لبنان میں حزب اللہ سے لڑائی کے پیش نظر اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض صہیونی ریاست نے حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں کے بعد پورے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے ملک میں خصوصی حالات نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے اور یہ ایمرجنسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی جو 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اسرائیل میں ایمرجنسیکے نفاذ سے حکومت کو خصوصی اختیارات مل جاتے ہیں،پہلے اسے 48گھنٹے کے لیے نافذ کیا جاتا ہے، پھر بعد میں اسے حالات کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے۔

تاہم مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے پورے ایک ہفتہ یعنی 30ستمبر تک کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں