گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی، شرجیل انعام میمن

محکمہ ایکسائز حکومت سندھ کا اہم اقدام سامنے آگیا، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔

سنئیر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی یکم جولائی سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم نومبرسے گاڑیاں خرید کرنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی، گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے میں مدد ملے گی، گاڑیوں کے مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں