ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم کے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے ، ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی جبکہ خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، لیکن انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔