اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے، سعد رفیق

ہم چاہتے ہیں اخترمینگل کے موقف کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُراشگون ہے، جب کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں اختر مینگل کے مؤقف کا احترام کیا جائے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ اختر مینگل کے استعفے کو مؤخر کیا جائے اور بات کی جائے، بلوچستان کا مسئلہ پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا درد ناسور بن رہا ہے اور پانی سر تک آ چکا ہے، کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت، اختر مینگل سے ضرور رابطہ کرے گی، مینگل دوستوں کے منانے سے راضی ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اختر مینگل اسمبلی کے ممبر رہیں، ہم چاہتے ہیں اخترمینگل کے موقف کا احترام کیا جائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں