پیاز،ٹماٹر آلو اور مرغی کی قیمتوں میں کمی

سبزیوں اور برائلر گوشت کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز میں واضح کمی دیکھی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیاز کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 100،آلو کی قیمت 3 روپے کمی سے 85،ٹماٹر کی قیمت 10 روپے کی کمی سے100،چائنہ گاجر کی قیمت 10 روپے کی کمی80،لہسن دیسی کی قیمت 385، لہسن ہارنی کی قیمت 410 روپے،چائنہ لہسن 510 روپے،ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 585 روپے اورادرک چائنہ کی قیمت 510 روپے پر مستحکم رہی۔

پھول گوبھی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 110 روپے،بھنڈی کی قیمت 5 روپے کی کمی100 روپے،شلجم کی قیمت 130، کریلا 130، ٹینڈے 180 اور اروی کی قیمت 160 روپے پر برقرار رہیمٹر کی قیمت 10 روپے کی کمی سے340 مپالک کی قیمت 5 روپے کی کمی سے60،شملہ مرچ کی قیمت 05 روپے کی کمی سے 170 جبکہ لوکی بوتل کی قیمت 70 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

دوسری جانب شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت12روپے کمی سے562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کمی سے 388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت301روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں