سٹیٹ بینک کا تمام مالیاتی کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی پر کام جاری ہے،اس سال کے آخر تک نوٹ تبدیل کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا،پہلے مرحلے میں کوئی ایک نوٹ پولیمر پیپر پر لانے کی تجویز ہے۔ یہ تیار کرکے کابینہ کو بھجوائیں گے اگر کابینہ نے منظوری دی تو پھر ہم جاری کریں گے،گورنر سٹیٹ بینک کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی پر کام جاری ہے، پرانے نوٹ اگلے پانچ سالوں میں بالترتیب ختم کئے جائیں گے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دی، گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک تمام نوٹ تبدیل کرنے جارہا ہے۔

اس سال کے آخر تک نوٹ تبدیل کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کرنسی کے بارے میں ہمارے ہاں کلیئرٹی نہیں ہے۔ جسے ہم پلاسٹک کرنسی کہتے ہیں وہ ڈیبٹ کارڈ وغیرہ کو سمجھتے ہیں۔ ہم پولیمر کرنسی کے نئے نوٹ لانے کی تیاری کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کوئی ایک نوٹ پولیمر پیپر پر لانے کی تجویز ہے۔

یہ تیار کرکے کابینہ کو بھجوائیں گے اگر کابینہ نے منظوری دی تو پھر ہم جاری کریں گے۔

ڈیجٹیل کرنسی پر مرکزی بینک کام کر رہا ہے۔ پلاسٹک کرنسی پر بھی کرنے کے ساتھ نئے نوٹ لانے پر کام کر رہے ہیں۔ نئے ڈیزائن کے نوٹ پر کام مکمل ہونے پر کابینہ میں لائیں گے۔سال کے اختتام تک اس پر اپنے طور پر کام مکمل کرلیں گے۔گورنر جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ آنے کے بعد پانچ سالوں میں بالترتیب پرانے نوٹ ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹ کی روک تھام کیلئے بہت سے ایڈوانس فیچرز آچکے ہیں۔

اس سال کے آخر تک نئے نوٹ لانے کا عمل مکمل کریں گے۔ پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ دیکھا جائے گا کہ اس کی عمر کیا ہے فی نوٹ لاگت کیا ہے اور سکیورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کایہ بھی کہنا تھا کہ ابھی ہم نے ٹیسٹ کرنا ہے اسی لئے ابتدائی طور پر ایک نوٹ پلاسٹک کرنسی میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں۔

اگر یہ نوٹ پائیدار اور اس کے سکیورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں گے، ورنہ یہ شاید قابل عمل نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فیچرز بھی پاکستان کی مناسبت سے دیکھ رہے ہیں، پہلے کسی ایک مالیت کا نوٹ پلاسٹک کرنسی کے طور پر لایا جائے گا، اگر تجربہ کامیاب رہتا ہے تو پھر اس کو مزید وسعت دیں گے۔محسن عزیز نے کہا کہ 5ہزار روپے کا نوٹ اگر آپ نے بند کردیا تو یقین دلاتا ہوں مارکیٹ میں یہ نوٹ 3 ہزارروپے کا فروخت ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس کا غلط استعمال روکنا تو لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کا کام ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں