سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ پیٹرول اوربجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں اوردکانیں بندہونگی، لوگ سڑکوں پرہونگے۔ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3 روپےاوربڑھ گیا ہے۔ دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں، کیش کی نہیں۔

حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔ وزیروں کا جمعہ بازارلگا ہے، کئی وزیربے محکمہ، بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔ میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔ بجلی کے بل یا چوہلے میں سےایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں