انٹربینک: ڈالر 278.52 روپےکا ہوگیا

کاروبار ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر نے پھر اڑان بھر لی، قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو اجس کے بعد قیمت 278 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہونے کے بعد 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز انٹربینک بینک میں ڈالر 10 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280.30 روپےرہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 308.50 روپے، برطانوی پاؤنڈ 362.40 روپے، سعودی ریال 74.42 روپے، یو اے ای درہم 76.42 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا جس سے سونے کے نرخ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں