وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسویٹر ڈرائیور کےلئے ملازمت کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ولی خان اچکزئی اور وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے درخواست کی کہ قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسویٹر ڈرائیورمحب اللہ کےلئے ملازمت کا اعلان کیا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے محب اللہ کو بہادری و مہارت سے ایک خاندان کو بچانے پر اس کےلئے پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نےبھی ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کوتعریفی سرٹیفکیٹ اورانعام دیا ہے۔