خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق

رات گئے کھانے کے ساتھ زہریلا دودھ پینے سے 10 سے زائد بچوں کے حالت غیر ہو ئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے قریب گاؤں حبیب بروہی میں پیش آیا جہان رات گئے کھانے کے ساتھ زہریلا دودھ پینے سے 10 سے زائد بچوں کے حالت غیر ہو ئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچ کر 2 بچے فوت ہو گئے اور 8 افراد کی حالت تشویشناک تھی جن میں صبح مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، 4 بچوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 6 لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں سوگ کا ماحول بن گیا، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سول ہسپتال میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دودھ میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کی وجہ اموات ہوئیں، ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس میں پتہ چل جائے گا کون سی چیز تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

کچھ عرصہ قبل ساہیوال میں بھی ایسا ہی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے دو بچے جاں بحق، 3 بچیاں اور ان کے والدین کی حالت غیر ہوگئی تھی، واقعہ ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی اور گھر والوں نے اسی دودھ سے ملک شیک بنا کر پی لیا جس پر ان کی حالت خراب ہوگئی، ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں دو بچوں کی موت کی تصدیق کی گئی، مرنے والوں میں ایک بچہ اور ایک بچی جو آپس میں بہن بھائی تھے جب کہ ان کی 3 بہنیں اور والدین زیرعلاج رہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں