اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ کے نشانے پر، ڈرون نیتن یاہو کے گھر تک پہنچ گیا

اسرائیلی حکومت اور فوج کے چھکے چھوٹ گئے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو حزب اللہ کے نشانے پر آگئے ہیں، حزب اللہ کا ڈرون اسرائیلی وزیراعظم کے گھر تک پہنچ گیا ہے۔

حزب اللہ کے ڈرون نے قیصریہ میں موجود نیتن یاہو کے گھر کی تصاویر حاصل کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

حزب اللہ نے اپنے اس اقدام سے نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی اہلیت ثابت کی ہے، جس کے بعد اسرائیلی حکومت اور فوج کے چھکے چھوٹ گئے ہیں۔

صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت نیتن یاہو رہائش گاہ پر نہیں تھے۔

قیصریہ کے ساحل پر گشت کرنے والی اسرائیلی بحریہ کی ایک کشتی نے مبینہ طور پر آس پاس کے علاقے میں ایک مشکوک طیارے کی اطلاع دی تھی۔

حکام نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا کہ یہ حزب اللہ کی جانب سے لانچ کیا گیا جاسوسی ڈرون ہو سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر مستقبل میں ریلیز کئے جانے کے لیے نیتن یاہو کی سمندر کے کنارے واقع رہائش گاہ کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جہاز کے ریڈار سسٹم نے نامعلوم طیارے کا پتہ لگایا، لیکن دیگر مانیٹرنگ آلات اس کی موجودگی کی تصدیق کرنے میں ناکام رہے۔

اس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے جنگی طیاروں کو علاقے میں بھیجا، جو کسی ڈرون کو تلاش کرنے میں بھی ناکام رہے۔

نتیجتاً، اسرائیلی فوج نے واقعہ کو ممکنہ طور پر ایک غلط الارم سمجھا اور مانا کہ ریڈار سسٹم کبھی کبھار پرندوں کے جھنڈ یا دیگر اشیاء کو ممکنہ خطرات کے طور پر غلط شناخت کر لیتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں