پنجاب میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کوملنے والے ریلیف کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے، 14 روپے ریلیف ملنے سے یونٹ 24 روپے کا ہوجائے گا۔
بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہو گی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہو گی۔
لیسکو کے صارفین کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے،جن میں سے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں ،موجودہ اعلان سے 48 لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کو ریلیف ملے گا۔