پاکستان کو ڈالرز کما کر دینے والے نوجوان بے روزگار ہونے کے دہانے پر

انٹرنیٹ سروسز کے تعطل کے باعث مشہور آن لائن مارکیٹ پلیس “فائیور” نے پاکستانی فری لانسرز کا سٹیٹس غیرفعال کر دیا

پاکستان کو ڈالرز کما کر دینے والے نوجوان بے روزگار ہونے کے دہانے پر، انٹرنیٹ سروسز کے تعطل کے باعث مشہور آن لائن مارکیٹ پلیس “فائیور” نے پاکستانی فری لانسرز کا سٹیٹس غیرفعال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے جاری انٹرنیٹ سروسز کے تعطل کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اب انتہائی پریشان کن صورتحال اختیار کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اںٹرنیٹ سروسز کے مسلسل تعطل کی وجہ سے وہ لاکھوں پاکستانی نوجوان جو گھر بیٹھے ناصرف خود روزگار کماتے ہیں، بلکہ ساتھ ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی آمد کا ذریعہ بھی بنتے ہیں، یہ نوجوان یا فری لانسرز اب اپنے آن لائن روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے کے دہانے پر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مشہور ترین آن لائن مارکیٹ پلیس “فائیور” جو دنیا بھر کے کروڑوں فری لانسرز کو گھر بیٹھے پیسے کمانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، اس ویب سائٹ نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے مسلسل تعطل کی وجہ سے اب پاکستانی فری لانسرز کا سٹیٹس غیرفعال کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “فائیور” نے پاکستانی فری لانسرز کو وقتی طور پر غیر دستیاب قرار دے دیا ہے۔ “فائیور” کی جانب سے پاکستانی فری لانسرز کو بھیجے گئے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ میں رکاوٹیں ہو سکتی ہیں جو آپ کے معمولات کو جاری رکھنا مشکل بنا سکتی ہیں،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسی بھی متوقع تاخیر سے آپ کے بیچنے والے کی درجہ بندی کو نقصان نہیں پہنچے گا ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور عارضی طور پر آپ کا سٹیٹس غیر فعال کر رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں