سعودی عرب کا صنعتی شعبے میں غیرملکی کارکنوں کی فیس معافی میں توسیع کا اعلان

سعودی عرب نے صنعتی شعبے میں غیرملکی کارکنوں کی فیس معافی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس معافی میں توسیع سے صنعتی شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔

روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور سعودی عرب کی نان آئل برآمدات بڑھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹ سعودی عرب کے صنعتی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اس کے آغاز کے بعد سے اپریل 2024تک صنعتی اداروں کی تعداد 8ہزار 822 سے بڑھ کر 11ہزار 868ہوگئی ہے۔اس شعبے میں روزگار میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس میں 57فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لوکلائزیشن کی شرح کا تناسب بڑھ کر32فیصد ہوگیا ہے۔

واضح رہے غیر ملکی کارکنوں پر فیس کا نفاذ یکم جنوری 2018سے کیا گیا تھا جس کے تحت ایسے ادارے جہاں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد سعودی کارکنوں کے برابر ہے ان کے ذمہ ماہانہ فیس کا آغاز 300ریال سے کیا جاتا ہے،مذکورہ توسیع کا فیصلہ 31دسمبر 2024 تک موثر ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں