وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی اداروں سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی
وزیرِ اعظم کی پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کی منظوری دیدی ،،کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی قوانین و ضابطوں کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کے قیام کا آغاز،،وزیرِ اعظم نے منصوبے کی فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خصوصی اجلاس میں کی منصوبے کی فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والےبین الاقوامی اداروں سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم کا حکومت کی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد میں امریکی ترقیاتی شراکتی اداروں کی معاونت میں اظہارِ دلچسپی پر خصوصی شکریہ ادا کیا،اورمتعلقہ حکام و وزارتوں کو پالیسی اقدامات کا بروقت عملی نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیرِ اعظم نے منصوبے کے نفاذ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی جو اپنی تمام تر توجہ اس منصوبے پر عملدرآمد پر مرکوز کرے گی ،منصوبے کے پہلے مرحلے تحت انتہائی اہمیت کے حامل شعبوں کی اصلاحات شروع کی جائے گی ۔
وزیرِ اعظم نے منصوبے پر کام کرنے کیلئے ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے ابتدائی طور پر انتہائی اہم قوانین و ضابطوں کو تریجیحی بنیادوں پر یکجا کرکے پہلے مرحلے کو دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
اجلاس میں ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔