سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔
احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے انہیں ملنی چاہییں لیکن ترمیمی ایکٹ قانون کے بعد معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، قانون کے مطابق اب مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہو یا آئین سے متصادم توقانون ختم کیا جاسکتا ہے ، ابھی ہمارے پاس سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں۔
سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنا حق استعمال نہ کرے ، وزیراعظم پر توہین عدالت نہیں لگ سکتی ۔ فیصلے پر عملدرآمد الیکشن کمیشن نے کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے پاس بھی پاس کیے ہوئے آرڈر موجود تھے۔