کوئٹہ : 44 فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہیں، سروے میں انکشاف

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا

بلوچستان میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سروے کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ کوئٹہ میں 44 فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

پورا ہفتہ کوئٹہ میں دودھ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اسپیشل مہم چلائی جس میں 154 دودھ کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا جس میں 44 فیصد نمونے ملاوٹ شدہ پائے گئے۔ زیادہ تر کیسز میں پاؤڈر اور پانی کی آمیزش پائی گئی۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ ملاوٹ جیسے گھناؤنے عمل کا حصہ نہ بنیں۔

اتھارٹی حکام کے مطابق گھروں میں واشنگ مشین میں اسمگل شدہ دودھ پاؤڈر میں پانی مکس کرکے سپلائی کیا جاتا ہے جس سے گھر کے اندر چھاپے مارنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم دکانداروں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں