بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں اکثر پیٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ27 جولائی سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی بھی بند ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول سپلائی بند ہونے سے شہر سے پیٹرول نا پید ہو گیا ہے اور اسٹاک میں موجود ایرانی پیٹرول بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔