امریکا صدارتی انتخابات:ڈیمو کریٹس امیدوار کملا ہیرس کی نامزدگی کے لیے پارٹی ڈیلیگیٹس کی ووٹنگ شروع

ووٹنگ کا عمل پانچ دن تک جاری رہے گا جبکہ نامزدگی کا حتمی اعلان19 اگست سے شروع ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کیا جائے گا

امریکا میں ڈیمو کریٹس نے نائب صدرکملا ہیرس کو 2024 کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے پارٹی ڈیلیگیٹس کی ووٹنگ شروع کر دی گئی ہے وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل امیدوار ہیں جو نومبر میں وائٹ ہاو¿س میں نئی چار سالہ مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں. ڈیموکریٹس کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ5دن تک جاری رہے گی ووٹنگ کے پہلے روز تقریبا4 ہزار ڈیمو کریٹس کارکنوں اور سیاستدانوں نے کملا ہیرس کی حمایت کے لیے اپنے دستخط روانہ کیے ووٹنگ 19 سے 22 اگست تک ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے پہلے کروائی جا رہی ہے.

توقع ہے کہ ہیرس آئندہ چند روز میں اپنے ساتھ نائب صدر کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گی بعد ازاں سخت مقابلے والی متعدد ریاستوں میں ریلیوں کے لیے جائیں گی صدر منتخب ہونے کے لیے ان ریاستوں میں کامامیابی کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے لیے ضروری ہے. نائب صدرکملا ہیرس کی نامزدگی کے لیے ووٹنگ میں شریک ڈیمو کریٹس کا چناﺅ ابتدا میں رواں برس کے اوائل صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن لڑنے کی نامزدگی کے لیے پرائمری الیکشنز اور کاکسز میں کیا گیا تھا تاہم جون میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد 81 سالہ صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم ختم کردی تھی اور 59 سالہ ہیرس کی نامزدگی کی حمایت کی تھی، اس کے بعد جماعت سے وابستہ افراد ان کی حمایت میں متحد ہو گئے، نامزدگی کے لیے ابھی تک کوئی اور بڑا حریف ہیرس کے لیے سامنے نہیں آیا.

ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہیرس نے جماعت میں نامزدگی کے لیے مقابلے میں پیٹیشنز پر دستخط کرنے والے 99 فیصد ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر لی ہے جبکہ کوئی اور کامیابی کے لیے ضروری 300 دستخطوں کی حد عبور نہیں کرسکا پارٹی کے نیشنل چیئر جیمی ہیریسن نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ہمارے ڈیلیگیٹس پر بھاری ذمے داری ہے، ان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع بھی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں سے یقینی بنائیں کہ کاملہ ہیرس نومبر کے الیکشن میں ہر ریاست میں بیلٹ پر ہوں.

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے اس بے مثال لمحے میں نامزدگی کی ایک ایسی امیدوار کے لیے متحد ہونے کی غرض سے شفاف، جمہوری اور منظم طریقہ کار اپنایا جو یہ ریکارڈ سے ثابت کر چکی ہیں کہ وہ آئندہ جدوجہد میں ہماری قیادت کریں گی یاد رہے کہ کملا ہیرس امریکا کی ایک بڑی جماعت کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی خاتون ہوں گی 5 نومبر کو امریکا میں پولنگ میں 100 دن سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں