فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 رپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر بڑھ کر2458 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب دوسری جانب موحودہ مالی سال کے پہلے ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 19.7 فیصد بڑھ گیا، جس کے بعد تجارتی خسارہ 1.95 ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے، پچھلے سال اسی مہینے میں یہ خسارہ 1.63 ارب ڈالر تھا۔جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہیں، جولائی 2023 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 11.83فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران درآمدات بھی 15.30 فیصد اضافے سے 4.25 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں برآمدات میں 9.77 فیصد کمی آئی، جون میں برآمدات 2.55 ارب ڈالر جبکہ جولائی میں 2.30 ارب ڈالرریکارڈ کیے گئے۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں درآمدات میں بھی 14.27 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جون میں درآمدات 4.96 ارب ڈالر جبکہ جولائی میں 4.25 ارب ڈالر رہیں، جون کے مقابلے جولائی میں خسارے میں 19.05 فیصد کمی آئی۔