عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد کالا باغ ڈیم بنائیں گے

دو تہائی اکثریت کے ساتھ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، یہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا، وزیر اعلٰی پنجاب کا گجرات میں خطاب

گجرات , پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی نے گجرات میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، یہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد ، ہمارے لیڈر عمران خان، نوجوان دوستو، ساتھیوں اور تمام خواتین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کو یقین دلاتا ہوں گجرات کی سر زمین وفا کی زمین ہے، یہاں پر سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں، ملک کی کوئی ایسی جنگ نہیں جس میں گجرات کے سپوتوں نے جام شہادت اور نشان حیدر نہ لیا ہو۔

گجرات کا ماحول تعلیم سے بدلا ہے، 10 لڑکیوں سمیت 17 ہزار طلبہ پڑھتے ہیں، یہاں پر دشمنیاں بہت ہوتی تھیں، قتل و غارت ہوتی تھیں، اب ہم نے بہت کچھ بدل دی ہے، حمزہ ککڑی نے یہاں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تو کہا لڑکیوں کو کہا آئندہ الیکشن میں ہمیں یاد رکھنا، تو بچیوں نے کہا جنہوں نے یونیورسٹی بنائی انہیں یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ایک اور بہت بڑی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، تعلیم ہی ایک راستہ ہے جو صحیح ہے جس سے ملک میں تبدیلی آ سکتی ہے، بیروزگاری کو ختم کرنے کا ایک اور راستہ ہے ، گجرات میں انڈسٹریاں بنتی جا رہی ہیں، جس کے باعث بیرزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ضلع گجرات ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مونس الٰہی نے دعوت دی اب میں بھی دعوت دیتا ہوں، عمران خان الیکشن لڑیں، میانوالی سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا وزیرآباد کارڈیالوجی کو شہباز شریف کو بند کر دیا تھا، میں نے شہباز شریف کو کہا تھا کہ میرے ساتھ دشمنی کر لو، لیکن مریضوں کے ساتھ لڑائی نہ ہو، میں اب اس کارڈیالوجی کو 500 بیڈز پر لے جا رہا ہوں، یہاں پر جدید مشینوں کے ذریعے علاج ہوں گے

بچوں کے دلوں کا آپریشن اب گجرات میں ہو گا، بھارت اور یورپ میں جانے کی ضروت نہیں رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں گیا تھا، عمرا ن خان بھی گئے تھے، اب ہم تمام ریلیف سامان عمران خان کو دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کو بہت زیادہ پیسے دیئے، شہباز شریف، کابینہ ، پی ڈی ایم والے ٹیلی تھون کریں اور اکٹھے کریں پیسے، لوگوں نے وہاں سے ان کو چھتر بھیجنے ہیں، سیلاب میں ریسکیو کی ٹیموں نے بہت کام کیا ہے، میں چاہتا ہوں عمران خان ان کی حوصلہ افزائی کریں، ہم بھی ان کی حوصلہ افزائی کریں گے، یہ تمام تحصیلوں اور دیہاتوں میں بھی ریسکیو ٹیمیں کام کرتی نظر آئیں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں