مخصوص نشستیں جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستیں جاں بحق کارکنوں کی بیوائوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی بیواؤں کو دی جائیں گی، مخصوص نشستیں جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جس کے تحت جاوید اکاخیل، سکندر، محمد بلال، ابرار احمد اور جاوید گل کی بیوائوں کو مخصوص نشست دی جائیں گی۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 35 خواتین کے ناموں کی فہرست تیار کرلی، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل کیے ہیں جن میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب شامل ہیں، اس کے علاوہ شہناز طارق، ڈاکٹر مصباح ظفر، روبینہ جمیل، ریحانہ ڈار، خدیجہ شاہ، فرح آغا، ڈاکٹر نوشین حامد، رابعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ بھی فہرست کا حصہ ہیں
بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ راجہ، ناہید نیاز ،عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرہ نسیم، قربان فاطمہ، فرح آغا، فردوس ریحانہ، سعدیہ ایوب، عائشہ بھٹہ، سارہ علی سید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا بانو، رقیہ بی بی، صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشریٰ سعید، امیرہ اظہر، اقصیٰ عاصم ، شیلا ممتاز نیازی ، مومنہ کمال، شیریں نواز، فاطمہ حیدر، تہمینہ ریاض، نیلوفرملک، مریم کلثوم، ادیبہ نظر، صائمہ نورین، سیدہ حنا، پروین زمان اور شاہمین شاہد مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔